واہگہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج میں تربیتی فقدان کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ واہگہ بارڈر پر ایک بار پھر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سپاہی زمین پر جاگرا۔ پریڈ کے ختم ہونےمیں چند لمحے ہی باقی تھے کہ بی ایس ایف کا اہلکار پنجاب رینجرز کے سامنے ثابت قدم نہ رہ سکا۔یوں تو مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار رہتا ہےلیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ جس فورس پر انہیں گھمنڈ ہے کیا مقابلے کی اہلیت بھی رکھتی ہے کہ نہیں آئینہ تو کچھ اور ہی دکھا رہا ہے۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران ایک بار پھر بھارتی فوج کا اہلکار رینجرز جوانوں کے جلال کا سامنا نہ کر سکااور پریڈ ختم ہونے سے کچھ لمحہ قبل ہی بری طرح زمین پر جا گرا۔ایسے واقعات بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والے سپاہی تیج بہادر کےمصائب کی بھی ترجمانی کرتے ہیں کہ ان کے سینیئر فوجی افسران بہترین کھانا خود کھا جاتے ہیں اور سپاہیوں کو ناقص غذا دی جاتی ہے۔