اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

12 سالہ بچی نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی شکست دیدی، کیا کام کر دیا ؟بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں مقیم 12 سالہ بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دیدی،آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا اسکور طے کر رکھا ہے مگر راج گوری پوار نامی بچی نے 162 اسکور حاصل کیا۔یہ اسکور آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ سے زیادہ تھا۔راج گوری پوار برطانیہ کے علاقے

چیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔بچی نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مینسا کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ‘ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں’۔بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پوا نے بتایا ‘یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز اسکول میں ملتا ہے’۔اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…