اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

12 سالہ بچی نے آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو ہرا دیا

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذہانت اللہ تعالیٰ کی ایک خاص نعمت ہے اور ایک 12 سالہ بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دے دی۔آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا اسکور طے کر رکھا ہے

راج گوری پوار نامی بچی نے 162 اسکور حاصل کیا۔یہ اسکور آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ سے زیادہ تھا۔راج گوری پوار برطانیہ کے علاقے چیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔بچی نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مینسا کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ‘ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں’۔بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پوا نے بتایا ‘یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز اسکول میں ملتا ہے’۔اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلیٰ ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…