لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے دنیابھرمیں مشہورسائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیاکے لئے ایک بہت بڑاخطرہ بن چکی ہے اور اگلے سوسال دنیاکےلئے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں جس سے بچنے کےلئے نئی دنیا آباد کرنا ہو گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک دستاویزی پروگرام میں سٹیفن ہاکنگ
نے خطرناک انتباہ کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ اگلی صدی میں دنیا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں جن میں شہاب ثاقب گرنے کے بڑھتے واقعات، قدرتی آفات میں اضافہ اور آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے یہ دنیا رہنے کے قابل بھی نہیں رہے گی اوران قدرتی آفات سے بچنے کےلئے کسی دوسرے سیارے کارخ کرناپڑے گا۔