بیجنگ( آئی این پی ) چین کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا بحری و ہوائی جہاز AG600نے کامیابی سے اپنا تربیتی ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد مئی میں اپنی پہلی اڑان بھرنے کو تیار ہے ۔ یہ جہاز خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر اتارا جا سکتا ہے ، اس کی رفتار 370ٹن وزن کے ساتھ 4500کلومیٹر فی گھنٹہ ہے یہ جہاز 20سیکنڈ میں 12ٹن پانی اکٹھا کر سکتا ہے ، اس کے پروں کی لمبائی 38.8میٹر ہے
جبکہ AG600 کی اپنی لمبائی 37میٹر ہے ۔ چینی سرکاری خبررساں ادارہ شنہو ا کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین کا تیار کردہ دنیا سب سے بڑا بحری جہاز اپنے ٹیسٹ مکمل کر نے کے بعد مئی میں اپنی پہلی اڑان کیلئے بھی تیار ہے ۔ یہ جہاز دو جنسہ ہے ، اس جہاز کو بحری حوالے سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہوائی طور پر بھی اس جہاز کے تمام تربیتی ٹیسٹ بحری حوالے سے کئے جاچکے ہیں اور اب اس جہاز کو مئی میں اڑان بھرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔ چین کی ایوی ایشن اندسٹری جنرل کرافٹ کمپنی لمیٹڈ جس نے یہ جہاز ترتیب دیا ہے اس جہاز کو اڑان کی تیاری کیلئے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ اس جہاز کا مقصد بحری حادثات میں ریسکیو اور جنگل وغیرہ میں آگ لگنے کی صورت میں امدادی کام سرانجام دینا ہیں ۔ یہ جہاز اڑنے اور پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چینی ایوی ایشن کے مطابق انہیں امید ہے کہ بحری تربیتی ٹیسٹ کی طرح ہوائی ٹیسٹ میں بھی پوری طرح کامیاب ہوگا ۔ اس جہاز کا مقصد بحری حادثات میں ریسکیو اور جنگل وغیرہ میں آگ لگنے کی صورت میں امدادی کام سرانجام دینا ہیں ۔ یہ جہاز اڑنے اور پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چینی ایوی ایشن کے مطابق انہیں امید ہے کہ بحری تربیتی ٹیسٹ کی طرح ہوائی ٹیسٹ میں بھی پوری طرح کامیاب ہوگا ۔