ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کس اسلامی ملک کے سربراہ نے عراقی صدر صدام حسین کو کہاں سمگل کرنے کیلئے امریکہ کو رشوت کی پیشکش کی تھی؟

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس/بغداد(آئی این پی)لیبیا کے سابق مطلق العنان حکمراں مقتول معمر قذافی نے عراق کے سابق مرد آہن صدام حسین کو بغداد سے اسمگل کرنے کے لیے امریکیوں کو رشوت کی پیش کش کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والی عراق کی خصوصی عدالت کے اعلی جج منیر حداد نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ان جج صاحب ہی نے 2006 میں سابق صدر کو سزائے

موت سنائی تھی۔انھوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امریکیوں نے صدام حسین کی پھانسی کو 144 روز تک موخر کرنے کی کوشش کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ (سابق) عراقی صدر جلال طالبانی نے صدام حسین کو تختہ دار پر لٹکانے کی منظوری دی تھی لیکن انھیں سزائے موت میں ترمیم یا اس کو موخر کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا کیونکہ بین الاقوامی عدالت کے قواعد انھیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔واضح رہے کہ صدام حسین کو 30 دسمبر 2006 کو عید الاضحی کے پہلے روز پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔اس پر عراقی حکومت اور امریکا پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔جج منیر حداد نے العربیہ سے گفتگو میں اس حوالے سے ایک اور نیا انکشاف کیا ہے۔انھوں کہا کہ عراقی قانون کے تحت کسی مجرم کو عید کے موقع پر پھانسی دینے کی اجازت نہیں ہے لیکن تب ان (ججوں ،عراقی حکومت) کی یہ رائے تھی کہ صدام حسین جیل سے فرار ہوسکتے تھے۔انھوں نے کہا کہ صدام حسین کا ٹرائل عمومی طور پر آزادانہ تھا۔جج جوڈیشیل کونسل کے نامزد تھے اور سابق صدر کے مقدمے کی سماعت کرنے والوں میں 35 بعثی(سابق حکمراں بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے) جج بھی شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ان جج صاحب نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سابق رجیم کو شریک کار کرنے کی وجہ سے موجودہ رجیم میں بہت سے خلاف ورزیاں بھی کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…