ہیوسٹن (آئی این پی)سابق امریکی صدر بش کی طبیعت پھر خراب ہو گئی جس پر انھیں ہسپتال داخل کرادیاگیا۔سابق امریکی صدر بش انتہائی لاغر ہوچکے ہیں اور چلنے پھر نے تک کے قابل نہیں رہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بش کی طبیعت پھر خراب ہو گئی
جس کے بعد 92 بش کو ہیوسٹن کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بش کے ذہن پر بھی بہت زیادہ اثر پڑا ہے اور وہ ان کی ذہنی و جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ترجمان کی جانب سے بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ بش کو اس سے قبل بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔