دمشق (آن لائن)یمن کے علاقے مآرب میں فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افسران سمیت 12 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ’بلیک ہاک‘ کو یہ حادثہ مآرب کے مقام پر پیش آیا ہے۔ سعودی عرب اور یمن دونوں نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے کپتان ترکی الھویرینی، معاون ہواباز ریان الشھرانی، لفٹیننٹ کرنل
عبدالرحمان الشھرانی، کرنل فیصل السبیعی، فرسٹ سارجنٹ علی الشیخی، سارجنٹ معیض القحطانی، سارجنٹ مھل الرشیدی، سپاہی محمد الصیعیر، سارجنٹ علی الحلافی، تکنیکی معاون سارجنٹ موسیٰ الشھری، فرسٹ ساجنٹ نایف معوض اور سپاہی محمد عقیلی شامل ہیں۔سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر شہریوں نے بھی المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنجم وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء4 کے لواحقین سے تعزیت کی ہے