بیجنگ(آئی این پی)چین میں دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کی جانب سے زیر زمین چھپائے گئے161آرٹلری شیل برآمد ہوئے ۔ چینی معروف رونامہ چائنہ پیپلز کی رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کی جانب سے چین کی سرزمین پر زیرزمین چھپائے گئے آرٹلری شیل جن کی تعداد161ہے ایک مکان کی کھدائی پر برآمد ہوئے ۔ ایک چینی خاندان نے اپنے مکان کی تزئین وآرائش کی غرض سے مکان
کو 13اپریل2017میں کھودنا شروع کیا تو زمین سے161آرٹلری شیل برآمد ہوئے ۔ پہلے یہ خاندان سمجھا کہ یہ انہی کے خاندان کی ملکیت کا پر بلاکس ہیں اس نے انہیں چھپانے کی کوشش کی لیکن وہ زیادہ دیر اس کو چھپانے میں ناکام رہا اور انہیں لیکر قریبی پولیس اسٹیشن گیا جہاں اسے معلوم ہوا کہ یہ تو آرٹلری شیل ہیں ۔ اس نے یہ آرٹلری شیل پولیس کے حوالے کئے تاکہ وہ ان شیل کو اچھے طریقہ سے زائل کردیں ۔