اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پرانے ٹینک جمع کرکے فروخت کرنے والے شخص کو ایک ٹینک سے کروڑوں کا سونا مل گیا جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 26 کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔برطانیہ کے رہائشی نِک میڈ نامی شہری نے عراق کویت جنگ میں استعمال شدہ ٹینک 30 ہزار پونڈ (پاکستانی 40 لاکھ روپے) میں خریدا جس کے معائنے کے دوران انہیں اس میں موجود گولیاں ملیں۔انہوں نے کسی ممکنہ مشین گن کی موجودگی کے
لیے ٹینک کے اندرونی حصوں کو کھولا تو انہیں اندر سےسونے کی چمکتی ہوئی اینٹیں ملیں جو غالباً کویت سے لوٹی گئی تھیں اور ہر اینٹ کا وزن 5 کلوگرام تک تھا۔ٹینک سے اینٹیں ملنے کے بعد نِک میڈ نے پولیس کو فون کیا جس کے بعد اندازہ لگانے پر اس سونے کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ پونڈ یعنی 26 کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے یہ سونا اپنی تحویل میں لے کر محفوظ جگہ منتقل کردیا جسے نک جب چاہیں لے سکتے ہیں۔