نیویارک (آئی این پی) معروف امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے ،فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے ۔حتمی فہرست کا اعلان 20اپریل کو ہوگا۔معروف امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کے بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیراعظم نریندر
مودی کو صفر فیصد ووٹ ملے پول سروے میں وزیراعظم نریندر مودی کم سے کم ووٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے انہیں ایک فیصد سے بھی کم ووٹ ملے فیصد کے طور پر ان کا صفر فیصد ووٹ دکھایا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم‘ بنجامن نیتن ہایو‘ وائٹ ہاؤس کے سیکرٹری شان اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکلا ٹرمپ اور شام کے صدر بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدر کو ہاں میں پانچ فیصد ووٹ ملے ۔ریڈرز سروے میں کینیڈا کے وزیراعظم ‘ پوپ فرانسس‘ مائیکرو سافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو تین فیصد ووٹ سیئر ملا ہے۔ سروے میں میگرین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افراد کو لے کر سروے کرایا ہے۔فلپائن کے صدر کو ہاں میں پانچ فیصد ووٹ ملے ۔ریڈرز سروے میں کینیڈا کے وزیراعظم ‘ پوپ فرانسس‘ مائیکرو سافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو تین فیصد ووٹ سیئر ملا ہے۔ سروے میں میگرین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افراد کو لے کر سروے کرایا ہے