جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پکڑے جانے والے پاکستانی خواجہ سرامکان میں کیوں جمع ہوئےتھے؟رہا ہونے والوں نے کتنے پیسے ادا کئے؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پکڑے جانے اور مبینہ طور پر ہلاک کئے جانے والے خواجہ سرائوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ پاکستان میں سماجی کارکن بھی خواجہ سرائوں کیلئے میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چند روز قبل پولیس نے درالحکومت ریاض میں واقع ریسٹ ہائوس پر چھاپہ مار کر گرو کے انتخاب کیلئے جمع 35خواجہ سرائوں کو

حراست میں لے لیا تھا جن میں سے اکثر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اور دیگر شہروں سے تھا جن میں سے دو خواجہ سرائوں 35سالہ آمنہ اور 26سالہ مینو جن کا تعلق مینگورہ اور سوات سے بتایا جاتا ہے کو مبینہ طور پر پولیس نے بوری میں بند کر کے ڈنڈوں سے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا تاہم اب سعودی حکام نے ریاض میں 2پاکستانی خواجہ سراؤں کوتشددسے ہلاک کرنےکی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ دو خواجہ سرائوں کی موت نہیں ہوئی بلکہ ایک کی ہوئی ہے اور وہ طبی موت تھی ۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 61برس کے ایک شخص کا انتقال دل کادورہ پڑنےسے ہوا ۔جس کی میت بھجوانے کے اقدامات کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کارکن قمر نسیم نے خواجہ سراؤں پر تشدد کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح بوریوں میں بند کرکے کسی پر تشدد کرنا غیر انسانی سلوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 خواجہ سراؤں کو ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تاہم 22 خواجہ سرا اب بھی پولیس حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواجہ سراؤں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں اورنہ ہی حکومت ان پر کوئی توجہ دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…