بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین روس اشتراک ،چین کا دھماکہ خیز اعلان،دنیا کی صورتحال نیا رُخ اختیارکرگئی

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو خطے کی صورتحال میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے جنوبی ایشیا پر چین کے ایک اہم تحقیقی ادارے کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور روس کا اشتراک برصغیر کا ایک نیا، روشن مستقبل تشکیل دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) میں ‘ٹرمپ کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا اور سی پیک کو لاحق خطرات

کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی نگرانی میں چلنے والے سب سے قدیم اور موثر تحقیقی مرکز چائنا انسٹی ٹیوٹس آف کنٹمپرری انٹرنیشنل ریلیشنز (کیکر) کے جنوبی ایشیائی امور کے ماہرین کے ایک تین رکنی وفد نے کیا جس کی قیادت کیکر کے ڈائریکٹر ہو شی شنگ کر رہے تھے جو کہ افغانستان کے امور پر بھی چین کے اہم ترین ماہرسمجھے جاتے ہیں۔ آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے اس موقع پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی روح کو مستقبل بعید میں برقرار رکھنے کے لیے سی پیک کے تناظر میں چینی اور پاکستان کاروباری اداروں کے درمیان ممکنہ تنازعات کے تصفیے کے لیے ٹریبونل قائم کیے جائیں تاکہ شفافیت کو ممکن بنایا جا سکے۔ کہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی روح کو مستقبل بعید میں برقرار رکھنے کے لیے سی پیک کے تناظر میں چینی اور پاکستان کاروباری اداروں کے درمیان ممکنہ تنازعات کے تصفیے کے لیے ٹریبونل قائم کیے جائیں تاکہ شفافیت کو ممکن بنایا جا سکے۔  دونوں اداروں کے ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سی پیک کو کسی بھی طرح سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ عظیم منصوبہ دونوں اقوام کی اقتصادی اور سیاسی ترقی کی مشترکہ منزل ہے جس کو لاحق کثیرالجہتی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور انداز میں چوکنّا رہنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…