منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ای سی اوسربراہ اجلاس ،افغان قیادت کو شرکت نہ کرنے کے باوجود بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اگرچہ افغان قیادت شریک نہیں ہوئی تاہم سرکاری طور پر افغانستان ای سی او کے تمام فیصلوں میں شریک رہا ہے ‘ افغانستان بھی ای سی او کے معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کا فائدہ اٹھا سکے گا ، افغانستان نے بھی سربراہ اجلاس میں اقتصادی ترقی کے طے پانے والے روڈ میپ ‘ فیصلوں ‘ اعلانات ‘ معاہدوں اور ترقی ‘ خوشحالی ‘ علاقائی رابطون کے ویژن 2025ء کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔ ای سی او کے سربراہ اجلاس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 دنوں تک رکن ممالک کے مندوبین کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے ‘ مشترکہ اعلامیہ کی تیری اور ای سی او ویژن 2025 کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں سرکاری طور پر افغانستان تمام اجلاسوں میں باقاعدہ طور پر نمائندگی رہی۔ سفارتی حلقوں کے مطابق افغانستان بھی مستقبل میں معیشت ‘ تجارت ‘ علاقائی استحکام ‘ عوامی خوشحالی ‘ امن و ہم آہنگی ‘ سے متعلق اقتصادی رابطہ تنظیم کے اقدامات سے مستفید ہو سکے گا۔ اسی طرح افغانستان بھی سرکاری طور پر سربرا اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے رکن ممالک کی کاوشوں میں شریک رہے گا۔ جس کا اس نے سربراہ اجلاس میں عہد بھی کیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…