بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ خطرناک معاہدہ کرلیا،پاکستان میں تشویش کی لہردوڑ گئی

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت نے زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے درمیانے درجے کے میزائل کی تیاری کے لیے اسرائیل سے معاہدے کی منظوری دے دیدونوں کے مابین 170 ارب کا معاہدہ طے پا گیا ،بھارت اسرائیل کے تعاون سے میزائل بنائے گابھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی نے فوج کے لیے 170 ارب بھارتی روپے ( 2.5 )ارب ڈالر کے اس معاہدے کی منظوری دی۔

میزائل کی تیاری کے معاہدے کی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوا۔بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)اور اسرائیل ایئرکرافٹ انڈسٹریز(آئی اے آئی)مشترکہ طور پر میزائل سسٹم تیار کریں گے۔اسرائیل کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے یہ میزائل 50 سے 70 کلومیٹر تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔اس معاہدے کے تحت 200 میزائل تیار کیے جائیں گے، جو کہ فوج کے 5 رجمنٹ میں تقسیم ہوں گے، ہر رجمنٹ کو 40 میزائل دیئے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق جدید میزائل سسٹم بھارت میں زیرِ استعمال اسرائیل کے پرانے بیرک سسٹم کے مطابق تیار کیا جائے گا جبکہ ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس جون میں اسرائیل کا دورہ کریں گے جبکہ اسی دوران اس میزائل سسٹم کی تیاری کے حوالے سے حتمی معاملات طے پانے کا امکان ہے۔اس کے بعد یہ میزائل بھارت میں ہی تیار کیے جائیں گے جبکہ اس میں استعمال ہونے والے 80 فیصد پرزہ جات بھی مقامی سطح پر ہی تیار ہوتے ہیں۔بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اس کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ 2023 یہ میزائل فوج کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

سینئر دفاعی تجزیہ نگار نے بھارت اسرائیل نئے میزائل معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اس قسم کے تمام معاہدوں پر کڑی نظر ہے بھارت نے اپنے میزائل تجربات کی مسلسل ناکامی کے بعد مجبوراً یہ قدم اُٹھایا ہے کیونکہ بھارتی خود یہ کام اکیلے نہیں کرسکتے تھے جبکہ پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں خودکفیل اور بھارت سے بہت آگے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…