ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوف یا بہادری؟ جب ایک برطانوی جنگجو داعش کے گھیرے میں آیا تو اس نے کیا حیران کن کام کیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں جاری لڑائی میں کرد جنگجوئوں کے شانہ بشانہ حصہ لینے والے ایک برطانوی جنگجونے دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کے لیے خود کو گولی مارلی۔20 سالہ رائن لاک کا تعلق مغربی سسیکس کے علاقے سے تھا اور انھوں نے رقہ میں داعش کے ساتھ جنگ کے دوران 21 دسمبر کو اپنے آپ کو گولی ماری۔

رائن کرد فوج کے ہمراہ رضا کارانہ طور پر لڑ رہا تھا۔ذرائع کے مطابق کرد جنگجوئوں نے رائن کی ٹھوڑی کے نیچے موجود زخم سےکی جانچ کے بعد اسے خود کشی قرار دیا ہے۔واقعات کے مطابق جابار نامی گاؤں میںچار کردجنگجو ئوں کے ہمراہ رائن لاک دولتِ الامیہ کے گھیرے میں آ گیا تھا اور مرنے سے پہلے ان پانچ افراد نے بچ نکلنے کی سرتوڑ کوششیں کیں۔ان کی لاشیں ملنے پر پتا چلا کہ بظاہر برطانوی جنگجو نے داعش کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے خود کشی کر لی تھی،ایک رپورٹ کے مطابق گولی کا زخم بتا رہا ہے کہ بندوق ٹھوڑی کے ساتھ رکھ کر گولی چلائی گئی۔ جس سے نتیجہ اخد کیا جاتا ہے کہ جنگجو نے خود کشی کی تھی۔انسانی حقوق کے کرد کارکن مارک چیپل نےمذکورہ برطانوی جنگجوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید رائن کا دولتِ اسلامیہ کے ہاتھ لگنے کے بجائے خود کشی کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ اس بہادری کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘’میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ وہ اپنی بہادری کے لیے اعلیٰ فوجی اعزاز کے مستحق ہیں۔‘رائن لاک جو پیشے کے لحاظ سے ایک باورچی تھا اگست میں شام گیا جبکہ دوستوں اور خاندان کو بتایا کہ وہ چھٹیاں منانے ترکی جا رہاہے۔ اس کی لاش عراق لائی گئی تھی جہاں سے اسے برطانیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…