پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ یہ کام فوری طور پر بند کر دے ، کم جونگ نے بڑی دھمکی دیدی

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری آخری منزل پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن نے عندیہ دیا کہ بہت جلد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی آزمائش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ملک کی عسکری قوت میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دیا۔کم جونگ اْن نے اپنی تقریر میں کہا کہ شمالی کوریا کی سیاسی و عسکری پوزیشن میں تبدیلی لاتے ہوئے اِسے سوشلزم کا قلعہ بنا دیا جائے گا۔
تیس منٹ کی اِس تقریر میں یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی سے بڑی فوجی طاقت مشرق کی اِس عسکری قوت سے ٹکرانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ کمیونسٹ ملک کے طاقتور نوجوان لیڈر نے واضح کیا کہ عسکری قوت بننے کے لیے کئی اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ کم جونگ اْن نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں اور اْن کا ملک کوریائی جزیرہ نما میں حالات بہتر کرنے کے لیے کسی بھی ملک کے ساتھ بات چیت میں تامل نہیں کرے گا۔
اپنی تقریر میں انہوں نے جنوبی کوریا کی مذمت کی کہ وہ کوریائی تعلقات کو خراب تر کرنے میں کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔کم جونگ اْن نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی سالانہ فوجی مشقوں کے سلسلے کو ختم کرے۔ اس مناسبت سے انہوں نے کہا کہ جب تک جنوبی کوریا ایسی مشقوں کا سلسلہ ختم نہیں کرتا تب تک عوامی جمہوریہ کوریا اپنی عسکری قوت کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اس میں جوہری حملہ کرنے کی استعداد کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…