اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

یہ کام کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،بھارتی حکمران جماعت نے بڑا اعلان کردیا،پاکستان میں تشویش کی لہردوڑ گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

سرینگر(آئی این پی) مغربی پاکستان کے ہندو مہاجرین کی ریاست جموں و کشمیر میں آباد کاری کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس اور نیشنل کانفرنس کا شور مچانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

گزشتہ روزبی جے پی کے ترجمان انیل گپتانے جموں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا موقف واضح اور صاف ہے کہ مغربی پاکستانی رفوجیوں کو اْن کا حق ملنا چاہئے حریت یا نیشنل کانفرنس کی جانب سے اس پر شور مچانا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی مہاجرین کی باز آباد کاری کے حوالے سے اپنے موقف پر چٹان کی طرف قائم ہے۔پارٹی مہاجرین کی باز آباد کاری کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے نیشنل کانفرنس یا حریت کانفرنس کی جانب سے اس پر شور مچانے سے بی جے پی اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مہاجرین کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینا اْن کا حق ہے کیونکہ70 سالوں سے وہ ریاست میں رہائش پذیر ہیں۔ بی جے پی ترجمان نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں لیکن بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ رفوجیوں کو اْن کا حق دیا جائے گا اور اس سلسلے میں حریت کانفرنس اور دوسری سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شور مچانے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…