جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کا حیرت انگیزاعلان،اقوام متحدہ کے بارے میں وہ کچھ کہہ ڈالا کہ کسی کو توقع ہی نہیں تھی

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘افسوس ناک’ ادارہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قوام متحدہ نشستن و گفتن و برخواستن کلب ہے انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ‘اقوامِ متحدہ کے اندر بہت امکانات تھے لیکن اب یہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے، باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں جو بہت افسوس ناک ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی اس ٹویٹ میں اقوامِ متحدہ کی عالمی امن و سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

صرف اسی سال اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 70 قانونی طور پر واجب التعمیل قراردادیں منظور کروائی ہیں، جن میں شمالی کوریا پر پابندیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے دنیا بھر میں قیامِ امن کی کوششیں کی ہیں۔ اس دوران جنرل اسمبلی نے بھی درجنوں قراردادیں منظور کی ہیں جن میں ہیروں کی تجارت کا جنگوں میں کردار کے بارے میں قراردادیں اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…