منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

روسی سفیر کے قتل میں بڑا ہاتھ کس کا ہے؟ ترکی نے نام دنیا کے سامنے رکھ دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترک حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ سوموار کی شام انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے واقعے میں مں حرف لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت ملوث ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاویش اوگلو نے منگل کو اپنے امریکی جان کیری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی سفیر کے قتل میں فتح اللہ گولن کا نیٹ ورک ملوث ہے۔ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی اور روس دونوں جانتے ہیں کہ انقرہ میں متعین ماسکو کے سفیر کے قتل میں کون ملوث ہے۔ انقرہ میں انڈریے کالوف کے قتل میں ’ایف ای ٹی‘ نامی گروپ ملوث ہے۔ خیال رہے کہ ’ایف ای ٹی‘ گروپ جلاوطن ترک مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کا مخفف بتایا جاتا ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈرئے کارلوف کے قتل میں جس سابق پولیس اہلکار کا ہاتھ ہے اس کا تعلق گولن کی جماعت سے ہے۔ اگرچہ سفیر کے قتل کے بعد ملزم نے حلب میں قتل عام کا انتقام لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ادھر انقرہ بلدیہ کے میئر ملیح گوکشیک اور ترک ذرائع ابلاغ نے الزام عاید کیا ہے کہ روسی سفیر پر قاتلانہ حملہ روس اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ڈالنے کی مجرمانہ سازش ہے۔ روسی سفیر کے قتل میں وہ عناصر ملوث ہیں جو ماسکو اور انقرہ کو ایک دوسرے کیقریب آنے سے روک رہے ہیں۔ادھر امریکا میں جلاوطن کے طور پرمقیم فتح اللہ گولن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ روسی سفیر کے قتل پر دکھی ہیں۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے سفیر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزمات کو بھی مسترد کردیا ہے۔ فتح اللہ گولن نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…