جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہدہ،اقتصادی راہداری منصوبہ،روس نے اہم فیصلو ں کا اعلان کردیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )روس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت اور علاقائی روابط کیلئے ناگزیر ہے،ہم بھی اسی طرح کے یورپ ایشیا اقتصادی اتحاد پر کام کررہے ہیں،پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی35 گن شپ ہیلی کاپٹر وں کے معاہدے پر دستخط پہلے ہی ہوچکے ہیں ا ب متعلقہ حکام اس مقصد کیلئے نظام الاوقات طے کررہے ہیں،روس پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان اورروس افغانستان میں امن کی بحالی کی کوششوں میں بھی قریبی تعاون کررہے ہیں۔

پاکستان میں تعینات روس کے سفیر الیگزے وائے ڈیڈوو نیجمعہ کو ایک نشریاتی ادارے کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کرتاہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت اور علاقائی روابط کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کی شاہراہ ریشم کا حصہ ہے اور ان کاملک بھی اسی طرح کے یورپ ایشیا اقتصادی اتحاد پر کام کررہا ہے جبکہ چین اور روس ان دونوں منصوبوں کوضم کرنے پر بھی بات چیت کررہے ہیں۔

حکومت پاکستان کے شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق روسی سفیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے پر جلد ازجلد عملدرآمد ہو۔روسی سفیر نے کہاکہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں قریبی طورپر تعاون کررہے ہیں تاہم دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایم آئی35 گن شپ ہیلی کاپٹر وں کے معاہدے سے متعلق انہوں نے کہاکہ معاہدے پر دستخط پہلے ہی ہوچکے ہیں اور ا ب متعلقہ حکام اس مقصد کیلئے نظام الاوقات طے کررہے ہیں۔ایک سوال پر روسی سفیر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں وکشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورروس افغانستان میں امن کی بحالی کی کوششوں میں بھی قریبی تعاون کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…