تہران (این این آئی) ایران نے گیس پائپ لائن منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کے ساتھ گیس کی خرید و فروخت کے معاہدہ میں ترمیم کیلئے مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے گیس کی خرید و فروخت کے معاہدہ کی بعض شقوں میں ترمیم کی درخواست کی تھی اور اس سلسلہ میں ایک مسودہ ایران کو بھجوایا تھا۔ منصوبہ کی تکمیل کی مدت کا تعین بھی باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک اعلامیہ پر 24 مئی 2009ء کو دستخط کئے تھے ٗ گیس کی خرید و فروخت کا معاہدہ جون 2009ء میں طے پایا تھا۔