ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کا یوٹرن ،بڑا اعلان کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاروبار سے الگ ہونے سے متعلق اعلان مؤخر کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کرنے والے تھے کہ وہ کس طرح عہدہ صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کریں گے۔اب ان کے ترجمان نے کہا کہ وہ یہ اعلان جنوری میں کریں گے۔

اسی اثنا میں انھوں نے اپنے اقتصادی مشیر کا بھی اعلان کر دیا۔ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر اس لیے کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام پروٹوکول پورے ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پھیلے ہوئے کاروبار میں ہوٹلز اور گالف کورسز شامل ہیں جن میں سے دو سکاٹ لینڈ میں ہیں۔ اس کے لیے کئی املاک اور ہوٹلوں، دفاتر اور رہائشی عمارات میں ان کا حصہ ہے۔

گذشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں کہا تھا کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار سے علیحدگی سے متعلق اعلان اس لیے مؤخر کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت اعلیٰ حکومتی تقرریاں کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…