جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر کو استعمال کیلئے کن خصوصیات کا حامل طیارہ دیا جاتا ہے جبکہ ٹرمپ کے طیارے میں کیا حیران کن خصوصیات ہیں ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ائیر فورس ون دنیا کا محفوظ ترین جہاز ہے، ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ وہ اس طیارے کو دیکھے اور اس میں سفر تو ایک خواب ہی سمجھا جاتا ہے لیکن نومنتخب امریکی صدر کو اس میں زیادہ دلچسپی نہیں، ان کا اپنا طیارہ بھی ائیر فورس ون سے کم نہیں ۔دنیا کے 2 مشہور ترین جہاز امریکی صدر کا طیارہ ائیرفورس ون دوسرا نو منتخب امریکی صدر کا ذاتی طیارہ جسے اب ٹرمپ ائیر فورسن ون کہا جاسکتا ہے۔نومنتخب امریکی صدر نے بوئنگ کمپنی کے ساتھ نئے ائیرفورس ون طیارے کی ڈیل کینسل کردی، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ شاید عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد بھی اپنا ہی طیارہ استعمال کریں گے۔
امریکی صدر کا طیارہ ایئرفورس ون دنیا کا محفوظ ترین طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جدید سہولتوں سے آراستہ لیکن ٹرمپ کا طیارہ بھی کم نہیں، ائیر فورسن ون کا سائز بوئنگ 747 سائز میں بڑا ہے، اس کی 225 فٹ 2 انچ لمبائی، 195 فٹ 8 انچ چوڑائی ہے۔ٹرمپ ائیر فورس ون کی لمبائی 153فٹ 11 انچ جبکہ چوڑائی 134 فٹ 8 انچ ہے، ائیر فورس ون کی 70 نشستیں ہیں جبکہ ٹرمپ طیارے میں 43 افراد کی گنجائش ہے، ائیر فورسن ون کی حد رفتار 700 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ ٹرمپ کا طیارہ 660 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتا ہے۔ائیر فورسن ون میں ایک چھوٹا اسپتال بھی موجود ہے تو شوبز سے قربت کی وجہ سے ٹرمپ نے اپنے جہاز میں جدید مووی تھیٹر بھی بنا رکھا ہے۔امریکی سیکیورٹی حکام یقیناً چاہئیں گے کہ ٹرمپ ائیر فورس ون ہی استعمال کریں لیکن ٹرمپ اس میں کچھ زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہے جس کی وجہ ہے ان کا اپنے طیارے سے لگاؤ اور شاید یہی طیارہ دوران صدارت بھی ان کا ہمسفر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…