واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔امریکی میڈیاکے مطابق اوباما کی انسداد دہشتگردی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کی مشیر لیزا موناکو نے کرسچن سائنس مانیٹر کے زیر اہتمام ایک ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ انتخابی عمل میں بیرونی عمل دخل کی تفتیش کی جائے ۔
اوباما نے تفتیشی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے رپورٹ پیش کی جائے ۔امریکی انٹیلی جنس حکام نے ڈیموکریٹک حکام اور سیاسی کمیٹیوں کے انتخابات سے قبل روسی حکومت کو ہیکنگ سے متعلق مورد الزام ٹھہرایا تھا۔