ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں 2دوخودکش دھماکے ،لاشوں کے ڈھیرلگ گئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانو(آئی این پی) نائیجیریا کے شمالی علاقے کے ایک بازار میں 2 خود کش بمبار خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 67زخمی ہوگئے جبکہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیرین فوج کے ترجمان میجر بدرے اکنٹویے نے بتایا ہے کہ مایدوغوری ٹاؤن کی اناج فروخت کرنے والی مرکزی مارکیٹ میں 2 خود کش بمبار خواتین نے اپنے جسموں سے منسلک دھماکا خیز مواد کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 67 ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان دھماکوں کی ذمہ داری نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔نائیجیرین فوج کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل انھوں نے آپریشن کرکے مذکورہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا تھا تاہم اب یہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بوکو حرام نے خود کش دھماکوں کیلئے خواتین کو استعمال کیا ہے اس سے قبل بھی مذکورہ تنظیم اس طرح کے حملوں کیلئے خواتین اور بچوں کو استعمال کرتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 سال سے نائیجیریا میں جاری خانہ جنگی اور مسلح کشیدگی میں اب تک 20000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 26 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور کیے گئے۔12 اکتوبر کو نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک خاتون خود کش بمبار نے ٹیکسی میں موجود دھماکا خیز مواد کو ایک مکان کے قریب زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔11 فروری کو نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ بھی خواتین نے کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…