منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلامی ملک میں 12ماڈلوں کو 6سال کی سزاسنا دی ، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران میں عدالت نے آن لائن حسن کے جلوے دکھانے پر 12 ماڈلوں کو ایک سے 6 سال تک قید کی سزائیں سنادیں ،ان میں8 خواتین اور 4 مرد ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں عدالت نے آن لائن حسن کے جلوے دکھانے پر 12 ماڈلوں کو ایک سے 6 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ان ماڈلوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ضابطہ شائستگی کی خلاف ورزی اور برائی کی تشہیر کے الزامات میں مقدمات قائم کیے گئے تھے۔
ایران کے جنوب مغربی شہر شیراز میں قائم ایک عدالت نے ان ماڈلوں کو قصور وار قرار دے کر ان پر فرد جرم عاید کی تھی۔استغاثہ کے مطابق مجرم قرار دیے گئے مرد فیشن والے ملبوسات پہن کر ایسی عورتوں کے ساتھ آن لائن نمودار ہوتے تھے جنھوں نے اسلامی حجاب نہیں اوڑھے ہوتے تھے۔اس طرح وہ اخلاقی بے روی کی حوصلہ افزائی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انھوں نے مغربی فیشن کی آن لائن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی ہے۔ایک وکیل نے بتایا ہے کہ مجرموں پر جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی اور وہ فیشن سے متعلق پیشوں میں ملازمتیں بھی نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے ان دنوں آن لائن اور بالخصوص انسٹا گرام پر اخلاق باختہ ماڈلنگ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔‎‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…