واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی صدارت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی گرین پارٹی کے سربراہ جل سٹائن نے مشی گن کے ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ایک درخواست دائرکی جس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے کہاکہ صدارتی انتخابات کے شفاف ہونے پراٹھنے والے سوالوں پریہ ضروری ہوگیاہے کہ ووٹوں کی ایک بارپھرگنتی کی جائے ۔
اس موقع پرعدالت نے الیکشن کمیشن کوحکم جاری کیاکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی 13دسمبرتک مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔درخواست گزارجل سٹائن نے اپنی درخواست میں موقف اپنایاکہ ووٹنگ کے دوران استعمال ہونے والے کمپیوٹرزکوہیک کیاگیااورووٹوں کی گنتی میں غلطی ہوئی جس کی تصدیق ایک الیکشن کمیشن کے اہلکارڈینئل بیکسٹرنے بھی کی کہ انتخابات کے روز87مشینیں خراب ہوگئی تھیں۔جل سٹائن نے یہ بھی موقف اپنایاکہ مشتبہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے عوا م کاانتخابی نظام پراعتماد زیادہ بڑھ جائے گاکہ یہ انتخابات آزادانہ اورشفاف تھے ۔واضح رہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں جل سٹائن نے ہیلری کلنٹن کوتقریباآٹھ ہزارووٹوں سے شکست دی تھی ۔