واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی نائب صدرمائیک پینس نےکہا ہے کہ اگرپاکستان اوربھارت چاہیں توامریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرنےکےلئے اپناکرداراداکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ اہم عالمی معاملات کوحل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں ۔
ایک امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے نومنتخب امریکی صددرمائیک پینس نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کی تائیوان کے صدرسے گفتگواخلاق بڑھانے کے لئے کی تھی ۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ ر وزقبل ڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم پاکستان نوازشریف کے درمیان رابطہ ہواتھا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ ڈونلڈٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کومسئلہ کشمیرحل کرنے کی پیشکش کی تھی ۔مائیک پینس نے کہاکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی پرٹرمپ کوتشویش ہے اورہماری انتظامیہ مسئلہ کشمیرکوحل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل خطے کے امن کےلئے بہت ضروری ہے ۔