پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دو ہفتے بعد بھارت ’’نیند ‘‘سے جاگ اُٹھا،پاکستان کے ہاتھوں اپنے ’’حشر‘‘ کی تردید کردی

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے پاکستان کی جانب اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،آپریشنل ضرورت کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رہے گی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔جمعہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق ایڈمرل سنیل لانبا نے نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے ۔

انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ۔ہم اپنی آبدوزوں کی آپریشنل ضروریات کے مطابق اور جہاں انکی ضرورت پڑے گی تعیناتی جاری رکھیں گئے ۔گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں ہم کسی بھی تعینات طاقت سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اثاثے رکھتے ہیں۔ کب ایسا کرنا ہے ہمارے پاس اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ہے ۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…