منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر کی دلدل میں بھارت دھنس گیا،اعلیٰ افسرسمیت متعددفوجی جہنم واصل

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹا میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے،حملے کے باعث انتظامیہ نے علاقے کے اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابقمقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹا میں نا معلوم مسلح افراد نبے بھارتی فوج کے کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا
جس میں مسلح افراد کی جانب سے کمپاؤنڈ میں گرنیڈ پھینکے گئے اسی دوران بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی میجر سمیت 7 ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمپاؤنڈ میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعتھی فوجی کمپاؤنڈ سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی آئیں ، بھارتی فوج نے صورت حال سے نمٹنے کے لئے مزید نفری کو نگروٹا کی جانب روانہ کردیا ۔ حملے کے باعث انتظامیہ نے علاقے کے اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر نگروٹہ جموں میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے اور ورکنگ باؤننڈری کے سامبا سیکٹر میں جھڑپوں کے دوران میجر سمیت 7 فوجی ہلاک جبکہ بی ایس ایف ڈی آئی جی سمیت ایک درجن سے زیادہ اہلکار زخمی ہو گئے۔ کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں ہانجی شاٹھ میں بھارتی فوج کے ساتھ تصادم کے بعدمجاہدین فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔فوج نے ہندواڑہ کے کئی علاقوں کا آپریشن شروع کر دیا۔کشمیر پولیس کے مطابق منگل کے روز مجاہدین نے علی الصبح 6بجے چار تا پانچ جنگجو بھارتی فوج کی16ویں کور ہیڈکوارٹرز کے نزدیک قائم 166ویں فیلڈ ریجمنٹ پرراکتوں اور دستی بموں سے حملہ آور ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ فوج نے جموں سرینگر شاہراہ بند کر دی جبکہ ڈی سی جموں سمرندیپ سنگھ نے گیریژن قصبہ نگروٹہ میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دینے کا اعلان کر دیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ حملے میں ایک فوجی میجر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ آخری اطلاعات آنے تک جھڑپ جاری تھی۔ ادھر ورکنگ باؤنڈری پر سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں مجاہدین اور بی ایس کے مابینشدید جھڑپ شروع ہوئی۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں شامل جنگجو درانداز تھے اور تینوں کو جھڑپ میں مار دیا گیا۔ جب فورسز ان کی لاشیں اٹھا رہے تھے تودھماکے ہوئے۔ جن میں بی ایس ایف کابی ایس کسانہ نامی ڈی آئی جی، انسپکٹر پرم جیت سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے۔ فورسز نے علاقے کا آپریشن شروع کر دیا۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…