واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی مشاورتی تنظیم بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ تنظیم میں سرکردہ مسلم رہنما شامل کئے جائیں گے، یہ تنظیم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی، اس ضمن میں مسلمانوں کے خدشات دور کئے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدرنے مسلمانوں کی مشاورتی تنظیم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔اس تنظیم میں سرکردہ مسلم رہنما شامل کئے جائیں گے، یہ تنظیم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اس سے قبل نومنتخب امریکی صدرکے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف ہیں جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی ایک ملک گیر تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ امریکہ میں رہنے والے چالیس لاکھ سے زائد مسلمانوں سے رابطے کرے گی، اس سلسلے میں ساجد تارڑ کو ٹاسک سونپا گیا ہے جوکہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے سرکردہ مسلمانوں سے رابطے کررہے ہیں، اور انہیں اعتماد میں لے رہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کو اعتماد میں لینے اور مشاورتی عمل میں شریک کرنے سے جہاں امریکہ کی سلامتی یقینی ہوگی اوروہاں پرمسلمانوں میں پائے جانے والے خدشات کابھی خاتمہ ہوگا۔