نیو یارک (این این آئی ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بظاہر مسلمانوں سے نفرت کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکردہ مسلمان رہنماؤں پر مشتمل ایک مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جوامریکی حکومت کیساتھ ملکر کام کریگی تاہم اس ضمن میں مسلمانوں کے خدشات دور کئے جائیں گے۔یہ ملک گیر تنظیم امریکا میں رہنے والے40لاکھ سے زائد مسلمانوں سے رابطے کریگی ، اس سلسلے میں ساجد تارڑ کو ٹاسک دیا گیا ہے جو امریکا کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے سرکردہ مسلمانوں سے رابطے کر رہے ہیں اور انہیں اعتاد میں لے رہے ہیں ۔وائٹ ہاوس میں حکومت ری پبلکن کی ہو یا ڈیموکریٹس کی، امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کو نظراندازکرنا مشکل ہے۔ امریکہ کے نئے صدر کی طرف سے مسلمانوں کو اعتماد میں لینے اور مشاورتی عمل میں شریک کرنے سے جہاں امریکہ کی سلامتی یقینی ہوگی، وہیں مسلمانوں میں پائے جانے والے خدشات بھی دور ہوں گے اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے اپنے ملک کی خدمت کرسکیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































