جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مذہبی منافرت پھیلانے پر ٹرمپ کیخلاف پوری دنیا میں کس نے بغاوت کر دی ؟ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی بڑ ی مشکل میں پھنس گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر کے یہودیوں نے بھی انہیں مسلمانوں، دیگر اقلیتوں، انسانی حقوق اور خصوصاً یہودی اقلیت اور ان کے حقوق و تاریخ کے لئے خطرہ قرار دے کر ان کے خلاف عالمی مہم شروع کر دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے 250 یہودی پروفیسروں کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا

کہاں کھڑا ہے ، اور انسانی حقوق کو لاحق خطرات کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تاریخ مقامی امریکیوں ، افریقی امریکیوں اور دیگر نسلی و مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی مثالوں سے بھری پڑی ہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران نسلی ، جنسی اور مذہبی منافرت پھیلائی گئی ہے اور پناہ گزینوں پر متعدد حملے کیے گئے ۔یہودی پروفیسروں کا کہناتھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ

امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہودی اقلیت کے لئے بھی خطرہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور مواد کی مذمت نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کر کے یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔ آخر میں تمام امریکیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مسلمانوں، خواتین ،لاطینی طبقات ، افریقی امریکیوں ، معذوروں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری کیے جانے والے بیانات کے خلاف آواز اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…