ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اسلام کس قدر خوبصورت دین ہے بھارتی بھی مان گئے ‘‘ سشما سوراج نے مسلمانوں بارے میں کیا کہا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج جو کہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں کئی انڈین شہری اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ انڈین وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنی علالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ سے متعلق ٹیٹس کروانے جا رہی ہیں۔ان کی عمر 64 برس ہے اور وہ ذیابیطس کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں۔ انھیں رواں ماہ کے آغاز میں دہلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔سشما سوراج انڈین وزیراعظم کی کابینہ کی سب سے اہم وزارت کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گردے فیل ہونے کے بعد ڈائلیسسز کروا رہی ہیں۔خیال رہے کہ دیگر اعضا کے برعکس کوئی بھی انسان زندہ رہتے ہوئے ہی اپنا ایک گردہ کسی کو عطیہ کر سکتا ہے کیونکہ انسانی جسم کی فعالیت کے لیے ایک گردہ بھی کافی ہوتا ہے۔سماجی رابطوں پر صارفین سشما سوراج کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں اور کچھ نے اپنے نمبرز بھی مہیا کیے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہش مند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلاننٹ کے لئے داخل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہش مند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عطیہ میں دیئے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا ۔انہوں نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی ایک بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے اپنے نام ٹوئٹر پر ملنے والے ایک پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا کہ “میں ایک مسلمان ہوں اور ایک گردہ عطیہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں”۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…