جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی تاریخ کا انوکھااعلان،ٹرمپ کو سب سے بڑا جھٹکا،اوباما نے دنیابھرمیں ہلچل مچادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما الوداعی دورے پر جرمنی میں موجود ہیں جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں،

اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو ایسے افراد کے غم و غصے اور اظہار رائے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور مظاہرین کو گھر جانے کے لئے نہیں کہوں گا۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد جب آپ صدر بن جائیں تو حقیقت کو سامنے رکھ کر آپ کو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیئے لیکن مجھے امید ہے کہ الیکشن آئندہ کے لئے بھی یاددہانی ہوگا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں اور خاص طور پر روس سے متعلق امریکی پالیسی کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک روس عالمی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…