ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہاہے کہ ہرسعودی شہری کوفوج میں لازمی بھرتی ہوناچاہیے ۔مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الاالشیخ نے ہرشخص کے لیے فوج میں بھرتی کولازمی قراردینے کی حمایت کردی اور ایک خاص عرصے کے لیے سعودی نوجوانوں کو لازمی طورپرملٹری ٹریننگ دلانے کیلئے قانون سازی کی بھی
خواہش ظاہر کی۔ایک عرب اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلاواقعہ ہے کہ کسی اعلی مذہبی شخصیت کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ فوج میں بھرتی لازمی ہوناچاہیے اس بارے میں مفتی اعظم نے مزید کہاکہ اس بارے میں اسلامی دنیاکوبھی سعودی عرب سے تعاون کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ
نوجوانوں کی تربیت سے ملک کادفاع مضبوط ہوگااورخطے میں نوجوان اپنے ملک اورخطے کی حفاظت کرسکیں گے ۔اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ اگرمفتی اعظم کے اس بیان کوسعودی حکومت سنجیدہ لیتی ہے تواس کوسعودی نوجوانوں کوفوج میں بھرتی کےلئے نئے قوانین بناناپڑیں گے۔اخبارکایہ بھی کہناہے کہ موجودہ حالات میں جب حکومت سعودی عرب حوثی باغیوں سے جنگ لڑرہاہے اس بیان کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔