اسلام آباد،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کےلئے پہلاامتحان پاکستان اورافغانستان کےلئے امریکہ کے پاکستان اورافغانستان کےلئے نئے خصوصی نمائندے کی تقرری ہوگی کیونکہ گزشتہ روزپاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن وزارت خارجہ کی سروس سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ رچرڈ اولسن جو پاکستان میں تین برس تک سفیر رہے‘ بعد میں پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ مقرر کئے گئے تھے۔
رچرڈ اولسن کی ریٹائرمنٹ پر امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں رچرڈ اولسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے ممتاز افسر تھے جنہوں نے مشرق وسطیٰ‘ افریقہ اور پھر پاکستان اور افغانستان میں اپنے فرائض انجام دیئے۔ رچرڈ اولسن کی جگہ پاکستان اور افغانستان کے لئے اب ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نیا خصوصی نمائندہ مقرر کرے گی۔ نئے خصوصی نمائندہ کی تقرری میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ٹرمپ نے ابھی اپنی کابینہ کاحتمی اعلان بھی نہیں کیاہے جبکہ اوباماانتظامیہ نے پاکستان اورافغانستان کےلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کامعاملہ بھی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ پرچھوڑ دیاگیاہے ۔
ماہرین کے مطابق امریکی صدرباراک اوباما نے امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کے بارے میں اپناپہلاکارڈکھیل کربڑی مشکل سے دوچارکردیاہے کیونکہ پاکستان اورافغانستان کےلئے خصوصی نمائندہ کی تقرری امریکی انتظامیہ کے لئے بڑامشکل کام ہوتاہے۔ماہرین کے مطابق امریکہ کوافغانستان میں طالبان کی جنگ کاسامناہے جبکہ پاکستان سی پیک کی وجہ سے امریکہ کااتنامحتاج نہیں رہاکہ پاکستان کوامریکہ پہلے کی طرح کنڑول کرسکے ۔