جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوجی مداخلت،بات حد سے آگے بڑھ گئی،ٹرمپ ششدر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں صدارتی انتخاب کوایک ہفتہ مکمل ہونے والا ہے لیکن مختلف شہروں میں ٹرمپ میرے صدر نہیں کا نعرہ بدستورگونج رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں پورٹ لینڈ،شکاگو،کیلی فورنیا،لاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں نومنتخب صدرکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روزجاری رہا ۔امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھرپوں میں متعدد مظاہرین زخمی اور درجنوں افراد کوحراست میں لیاگیاہے۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف وائٹ ہاؤ س کے باہرشمعیں روشن کرکے احتجاج کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔یادرہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کوحالیہ انٹرویومیں کہاکہ تیس لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکیا جائے گا یا پھرجیلوں میں ڈالا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکہ میں تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ غیررجسٹرڈ تارکین وطن موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق میکسیکو سے ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حالات مزید کشیدہ ہونے پر صدر اوباما آخری آپشن کے طورپر فوج کو بھی طلب کرسکتے ہیں اور اس طرح ٹرمپ کو انتقال اقتدار کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوسکتاہے، دوسری جانب ٹرمپ نے احتجاجی مظاہروں کو اپنے خلاف سازش قراردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…