بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)چین کے صدر زی جن پنگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے صرف تعاون ہی واحد راستہ ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے واضح پیغام دیا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کیلئے تعاون واحد راستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں اقتصادی اور معاشی ترقی کیلئے تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کے دوران چین کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد چین سے تجارت کے معاملے پر سخت ایکشن لوں گا ۔