اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے امریکی عوام کو مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات اور رد عمل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایسی خبروں سے نہایت افسرردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے کہنے سے کچھ بھی فرق پڑتا ہے تو میں ایسے لوگوں کو کہوں گا کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا بند کر دیں کیونکہ مجھے اس ملک کو متحد کرنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاشرے کے کچھ افراد مجھ سے خوفزدہ ہیں انہیں میں یہی کہوں گا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ابھی وہ مجھے نہیں جانتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کے دوہرے معیار ہیں۔ لوگ باہر احتجاج کرر ہے ہیں اگر ہیلری کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوتی اور میرے حامی افراد باہر نکل پر احتجاج کرتے تو اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت تقدیر کا فیصلہ ہے جسے قبول کیا جانا چاہئیے ۔ یوں سڑکوں پر نکل کے اور ملکی کاموں میں رکاوٹ ڈال کر ملک کا نقصان کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ جو سچ ہے اسے مان لینا چاہئیے ۔