پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدوں سے مکر گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی صدارت کا منصب سنبھالنے سے دو ماہ دور ہیں تاہم انہوں نے ابھی سے اپنے انتخابی وعدوں پر یو ٹرن لینا شروع کردیا ہے۔ کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر قانون کی کچھ شقوں کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ انہوں نے نائب صدر مائیک پینس کو اہم عہدوں کے لیے قابل لوگوں کے انتخاب کا ٹاسک دے دیا۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران جو بلندبانگ دعوے کیے تھے ابھی سے ان پر یو ٹرن لینا شروع کردیا ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر قانون کی کچھ شقوں کو برقرار رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہوتے ہی وہ اس قانون کو ختم کردیں گے تاہم انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما سے ملاقات میں اوباما نے ان سے ہیلتھ کیئر قانون کی کچھ شقوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر ابھی زیادہ غور نہیں کیا جبکہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کریں گے۔اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ادھر نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پینس کو اہم عہدوں کے لیے قابل لوگوں کے انتخاب کا ٹاسک دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل یہ ٹاسک نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی کو سونپا گیا تھا تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کام نائب صدر کے حوالے کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن واضح ہے۔ ہمیں ایک قابل افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دینی ہے جو تبدیلی کے ہمارے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…