واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے مسلمان رہنماؤں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کونسل آن امریکن اسلامک رلیشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹرنہاد اواد نےکہا کہ امریکی آئین میں دیے گئے
حقوق کے تحفظ کےلیےوہ نئے امریکی صدرکا ساتھ دیں گے جبکہ شمالی ورجینیا کےدارالحجرہ اسلامک سینٹر کے امام جوہری عبدالمالک نے کہ کہ ہم نے اپنے خدشات اور تحفظات کوپس پشت ڈال کرنومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی حمایت کرنے کافیصلہ کیاہے ۔اسی طرح مسلم پبلک افیئرکونسل کی سربراہ الہان کاگری نے کہاکہ وہ صدارتی انتخاب کےنتائج کوتسلیم کرتی ہیں اورجمہوری اصولوں اور اقتدارکی پرامن منتقلی پر یقین رکھتی ہیں۔اس موقع پرمسلمان رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ میں نسل مذہب اورزبان کی بنیاد پرکسی کے ساتھ تفریق روا نہیں رکھا جائے گا۔