اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اب پاکستان میں خارجہ پالیسی تبدیل ہوگی یانہیں تاہم اپنی انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ تک لانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بازے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ جیت دو منٹ میں پاکستان سے لاؤں گا،شکیل آفریدی کو امریکہ میں ہیرو سمجھا جاتا ہے،اس وقت ان کی تقریر کے ردعمل میں چودھری نثار نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے ناواقف ہیںاوروفاقی وزیرداخلہ نے کہاتھاکہ ٹرمپ یادرکھیں کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد وخودمختارملک ہے اورہمارے اندرکے فیصلے ہماری عدالتیں کرتی ہیں بیرونی ممالک نہیں ہے۔