تہران(آن لائن)دنیا کے غمگین ترین ممالک میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر آگیا ہے ایرانی ذمے داران نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 90% ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور ان کا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ذمے دار نے کانفرنس کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ایران میں 50% اموات ناقص غذا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔دوسری جانب سربراہ حسن موسوی کا کہنا ہے کہ ایران دنیا بھر کے ممالک میں عراق کے بعد دوسرا غمگین ترین ملک ہے سماجی زندگی سے متعلق عالمی اعداد و شمار کے مطابق ان کا ملک خوش ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور عالمی سروے میں شامل 185 ممالک میں اس کا 105 واں نمبر ہے۔ موسوی کے مطابق ایران میں نفسیاتی مسائل کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں تو یہ تناسب 80% ہے جو کہ بحرانی صورت حال کی جانب واضح اشارہ ہے۔موسوی نے ان اعداد و شمار کے ذرائع کا حوالہ نہیں دیا تاہم اس سے قبل امریکی ادارے کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں دنیا کے غمگین ترین ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر تھا۔
دنیا کے غمگین ترین ممالک ۔۔ پہلے اور دوسرے نمبر پہ کون سا ملک ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































