انقرہ (این این آئی)ترکی کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے عراق کی سرحد سے متصل علاقوں میں نقل وحرکت تیز کرتے ہوئے بعض مقامات پر ٹینک کھڑے کردیے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں عراق کی سرحد سے متصل علاقے سیلوبی میں پہنچا دی گئی ہیں۔قبل ازیں ہفتے کو ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ انقرہ عراق کی سرحد کے قریب واقع سیلوبی کے مقام پر اپنی فوج کی تعداد بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عراق کی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے تل عفر میں خوف کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی تو ترکی اس کا ’مختلف انداز‘ میں جواب دے گا۔خیال رہے کہ سیلوبی کا علاق ترکی، شام اور عراق تینوں ملکوں کی سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔