پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے‘‘بڑے اسلامی ملک نے اعلان جنگ کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آن لائن)عراق کی افواج اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے اور عراقی وزیراعظم نے دولتِ اسلامیہ سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ دولتِ اسلامیہ کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔عراقی فوج موصل کی مشرقی حد سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہے اور شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے اس کے علاوہ شہر کے جنوب سے بھی عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشااللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ ان کے پاس نکالنے کا یا فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔‘عراقی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے موصل کے قریب متعدد دیہات قبضے میں لے لیے ہیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ موصل پر قبضہ کرنے کا آخری آپریشن کب شروع کیا جائے گا۔ شہر میں دولتِ اسلامیہ کی مزحمت بڑھ رہی ہے۔موصل عراق میں دولتِ اسلامیہ کا آخری گڑھ ہے اور اس کے شدت پسندوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل میں ہی دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔موصل کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی اور گذشتہ ہفتے عراقی توپ خانوں نے موصل پر گولہ باری کا آغاز کیا۔ جس کے ساتھ ہی اس جنگ کا آغاز ہوگیا۔عراقی اور اتحادی افواج اور کرد پیشمرگاہ کے 30 ہزار جوان اس کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔موصل میں کارروائی کے آغاز پر اقوامِ متحدہ نے شہر میں محصور 15 لاکھ افراد کے تحفظ کے حوالے سے ‘شدید خدشات’ کا اظہار کیا ہیعراقی حکام کا کہنا ہے کہ موصل پر عراقی افواج کا دوبارہ قبضہ ہونا درحقیقت عراق میں دولتِ اسلامیہ کی مکمل شکست کے مترادف ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…