اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

امریکہ اور روس میں کشیدگی سرد جنگ سے بھی آگے۔۔۔!خطرہ سر پر آگیا،جرمنی نے خطرناک انتباہ جاری کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

برلن (آئی این پی)جرمنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔جرمنی کے وزیرخارجہ فرینک والٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔ ایک ہفتے سے کم وقت میں جنگ بندی ختم ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہوئے ہیں۔اس سے پہلے امریکہ نے روس اور شام پر حلب میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا تھا۔روس کی حمایت یافتہ شامی فوج کی جانب سے حلب شہر پر دوبارہ قبضے کیلئے روزانہ شدید بمباری سے اڑھائی لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان میتھیو فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹکراگیا، جہاں مختلف حادثات میں10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہیٹی میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے بڑھ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جنوبی کیرولائنا میں سمندری طوفان کے باعث سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔طوفان کے بعد لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا زور جلدختم ہوجائے گا۔ ہیٹی میں حکام نے طوفان سے 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ہیٹی کے جنوب مشرقی ساحل کے قریبی علاقوں میں ہوئی ،جہاں میتھیو بھرپورشدت کے ساتھ ٹکرایا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…