ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانامسعود اظہر پرپابندی،چین کھل کرسامنے آگیا،باضابطہ موقف جاری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /نئی دہلی (آئی این پی) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلوانے کی بھارتی درخواست پر اپنی دوسری تکنیکی ہولڈ کا دفاع کیا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے ’’ڈی این اے ‘‘ نیو ز کے مطابق چین نے ہفتہ کو ااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلوانے کی بھارتی درخواست پر اپنی دوسری تکنیکی ہولڈ کا دفاع کیا ہے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر مختلف خیالات ہیں بیجنگ کا یہ اقدام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کیلئے مزید وقت فراہم کرے گا۔ 1267 کمیٹی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنا کام کرتی ہے اور چین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ کمیٹی اپنی غیرجانبداری کو برقرار رکھے اور اس کے فیصلے ٹھوس ثبوتوں اور رکن ممالک کے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے مارچ میں سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی جس کی سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے حمایت کی تھی جب کہ صرف چین نے تکنیکی رکاوٹ ڈالی تھی جس کی مدت پیر کو ختم ہورہی تھی۔اس دوران چین کی جانب سے مزید اعتراضات نہیں اٹھائے گئے، اس صورتحال میں ڈیڈلائن ختم ہونے پر بھارتی قرارداد خودبخود منظور ہوجاتی مگر چین نے ایک روز قبل تکنیکی رکاوٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…