بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

جھوٹ نہ بولیں،چین کے صبر کا پیمانہ لبریز،ترجمان نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ) چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری چینی اور پاکستانی حکومتوں کی طرف سے طے پانے والا ایک اہم اتفاق رائے ہے اور دوطرفہ روابط میں اضافے‘ عوام کے لئے روزگار میں بہتری اور عملی اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں ایک اردو اخبار میں یہ رپورٹ ہوا ہے کہ پاکستان میں چینی سفیر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء اور کے پی کے حکومت کو آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ موجود نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جھوٹ اور غلط رپورٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک پر پیشرفت کے بارے میں مواصلاتی اور رابطہ کاری کا مضبوط نظام وضع کر رکھا ہے۔ 12 نومبر 2015ء کو سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے پانچویں اجلاس نے ’’کثیر راستوں کے ساتھ ایک راہداری‘‘ کے اصول کی منظوری دی جس کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص مغربی اور شمال مغربی علاقوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا اور گوادر بندرگاہ کے لئے موثر رابطہ فراہم کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پانچویں جے سی سی اجلاس میں مونو گرافک سٹڈی آف ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دی گئی جس میں واضح طور پر ذکر ہے کہ برہان ۔ ڈی آئی خان ۔ کوئٹہ ۔ سوراب سیکشن سی پیک کے بڑے رابطہ مقامات کے مابین اشد درکار مواصلاتی راستہ فراہم کرے گا اور پاکستان کے مغربی علاقوں کو ملائے گا۔ چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے اور اس سے مغربی حصوں کے لوگوں سمیت تمام پاکستانی عوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک منصوبہ جات پاکستان بھر میں چل رہے ہیں اور سی پیک پر جامع انداز میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مغربی حصوں میں سی پیک منصوبہ جات پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ روزگار کے کئی منصوبہ جات پر عمل درآمد بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک پر مسلسل پیشرفت اور عوام کو جلد از جلد فوائد پہنچانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…